22 نومبر 2016 - 10:42
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا

سماعت کے دوران عدالت میں علامہ امین شہیدی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 2006ء سے فورتھ شیڈول میں نام شامل ہے جبکہ قانون کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ تک کسی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں رکھا جاسکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ امین شہیدی کے وکیل نے سماعت کے دوران عدالت میں مؤقف اپنایا کہ 2006ء سے فورتھ شیڈول میں نام شامل ہے جبکہ قانون کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ تک کسی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں رکھا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ علامہ امین شہیدی کا نام کالعدم تحریک جعفریہ سے تعلق کی بناء پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا حالانکہ ان کا تعلق تحریک جعفریہ سے نہیں ہے، جس پر عدالت نے علامہ امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169